میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کی تاریخ دو ورنہ لانگ مارچ ہو گا  پْرامن انقلاب روکا تو کھیل سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا: عمران خان

الیکشن کی تاریخ دو ورنہ لانگ مارچ ہو گا پْرامن انقلاب روکا تو کھیل سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا: عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہم نے کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کر نی ، ہمیں اپنی نبیؐ کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا ،میں سیاست چمکانے کے لیے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کرتا، فضل الرحمان کو پیسہ دو کوئی بھی فتویٰ دلوا لو،چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب
عوام فائنل کال کا انتظار کریں ملک انتخابات کی طرف ضرور جائے ، ملکمیں اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ،بڑے شہروں میں ڈاکے پڑ رہے ہیں، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں ،10 لاکھ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، فواد چوہدری
چارسدہ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کر نی ، ہمیں اپنی نبیؐ کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا ،میں سیاست چمکانے کے لیے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کرتا، فضل الرحمان کو پیسہ دو کوئی بھی فتویٰ دلوا لو،ملا کنڈ میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، سیلاب متاثرین کے لیے اتوار کو ایک مرتبہ پھر ٹیلی تھون کروں گا۔ مزید پیسے اکٹھے کروں گا۔ میری کال کا وقت دور نہیں، ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب آنے دو، مجھے خوف ہے اگر پْرامن انقلاب کا دروازہ روکا تو پھر کھیل سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا پھرملک کونقصان ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چارسدہ والوں آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، جب کال دوں گا آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے، ہمیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے مطلب کوسمجھنا ہو گا، ہمیں اپنے نبی کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا، ہم نے کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی،ہم کسی کے خوف میں آکران کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی،امریکا کی جنگ میں شرکت کرکے80 ہزارپاکستانیوں کی قربانی دی،ہم نے ملک کی فارن پالیسی کو آزاد بنانا ہے،نبی کی سنت پرچلنے والے خوف کا بت توڑ دیتے ہیں،جوخوف کے بت پرقابونہ پائے وہ بڑا انسان نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ نے پہلے مسلمانوں میں خوف اورلالچ کا بت توڑا تھا، میں سیاست چمکانے کے لیے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کرتا، فضل الرحمان کو پیسہ دو کوئی بھی فتوٰی دلوا لو، امپورٹڈ حکومت ایک سازش کے تحت قوم پرمسلط کی گئی، اندرونی اور باہر سے امریکی سازش ہوئی، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئے جب حکم کریں جوتے پالش کریں، وزیراعظم دنیا میں ہاتھ پھیلا رہا ہیشرم نہیں آتی، شہبازشریف کہتا ہے مانگنے کے لیے نہیں آیا مجبورہوں۔قبل ازیںکور کمیٹی کے اجلاس میںفوادچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام فائنل کال کا انتظار کریں ملک انتخابات کی طرف ضرور جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت شریک ہوئی جس میں انتخابات کے معاملے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فوری انتخابات ہی ملک کے مفاد میں ہیں اس لیے فوری طور پر انتخابات کی طرف جایا جائے، اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب سے پہلے ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کیا، پنجاب اور کے پی گورنمنٹ سیلاب سے اچھے طریقے سے نمٹی ہے، سیلاب سے نمٹنے کے لیے ثانیہ نشتر اور دیگر کو آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹریٹ کرائم کا ریٹ بڑھ گیا ہے، ملک کے بڑے شہروں میں ڈاکے پڑ رہے ہیں، پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور 10 لاکھ لوگ اگلے چند ماہ میں بے روزگار ہو جائیں گے، پہلے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا اور اب معاشی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نے بھی سوائے رونے کے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں