میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اچار،بسکٹ ، جیلی ، سرف، شو پالش، ریزر بلیڈر، ٹوتھ پیسٹ، برتن دھونے کا صابن ، شہد، نوڈلز سب مہنگا
سوگرام ٹوتھ پیسٹ10برتن دھونے کا صابن 50 ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے اضافہ
اسلام آباد(بیورورپورٹ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر متعدد اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ ، جیلی ، سرف، شو پالش، ریزر بلیڈر، ٹوتھ پیسٹ، برتن دھونے کا صابن ، شہد، نوڈلز سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوگرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10روپے تک اضافہ کیا گیا جسکی قیمت 133 روپے سے بڑھ کر 143 روپے ہوگئی جبکہ 275 گرام برتن دھونے کے صابن کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا اور275 گرام ڈش واش کی قیمت 90روپے سے بڑھا کر 140 روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد ٹشوپیپر کا ڈبہ 56 روپے سے بڑھ کر 67 روپے کا ہوگیا۔ بے بی ڈائپر کے چھوٹے پیک کی قیمت میں 348 روپیتک اضافہ ہوا، چھوٹا برانڈڈ بے بی ڈائپر کا پیک 1352 سے بڑھ کر 1700 روپے کا ہوگیا۔علاوہ ازیں کیڑے مار دوا کی قیمت میں بھی 300 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 800 ایم ایل کیڑے مار محلول 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے کا ہوگیا۔ گرین ٹی کے برانڈڈ 45 گرام پیک میں 20 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 178 روپے ہوگئی جبکہ 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 79 روپے سے بڑھ کر 90 کی ہوگئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے اضافے سے 310 سے بڑھ کر 379 روپے ، 66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 48 سے بڑھ کر 53 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک برانڈ کے آئل کے ڈھائی کلووالے ٹن کی قیمت میں 430 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں