میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل ،الیکشن نہیں روک سکتے شیخ رشید

گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل ،الیکشن نہیں روک سکتے شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں
اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے،سابق وفاقی وزیر
راولپنڈی(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے۔دوسرے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی۔ 2 وزارتیں ہم نے دیں۔ 2 انہوں نے دیں۔ ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ عمران خان اگلی انتخاب مہم سندھ سے شروع کرے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر کریں۔ آٹا اور پٹرول نایاب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں