میچ کھیلنے کی عمران خان کی درخواست، جیسنڈا آرڈرن نے مستردکردی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو بھرپور یقین دہانی کرائی ، عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے لیکن نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈاآرڈن نے نیوزی لینڈکرکٹ بورڈکے فیصلے حمایت کرتے ہوئے کہاکہ دورے کی منسوخی ہراس شخص کیلئے حیران کن ہے جومیچ دیکھنے کاخواہش مندتھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے، اس لئے یکطرفہ طور پر سریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔