میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش ہزاروں متاثرین کی توہین ہے،بلاول بھٹو

دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش ہزاروں متاثرین کی توہین ہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش کا یکطرفہ فیصلہ دہشت گردی کے ہزاروں متاثرین کی توہین ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔،انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،دہشت گردگروپوں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں