میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھنڈار جزیرے پر ڈیولپمنٹ کیلئے تعاون کریں گے، ناصر شاہ

بھنڈار جزیرے پر ڈیولپمنٹ کیلئے تعاون کریں گے، ناصر شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰

کراچی ڈیولپمنٹ پیکج پر تیزی سے کام ہوگا،سندھ حکومت کراچی کی اہمیت کو بخوبی جانتی ہے ،اس لیے شہر کی انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

شیئر کریں

کراچی ڈیولپمنٹ پیکج پر تیزی سے کام ہوگا،سندھ حکومت کراچی کی اہمیت کو بخوبی جانتی ہے ،اس لیے شہر کی انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھنڈار اور ڈنگی جزائرپر ڈیولپمنٹ کے لیے تعاون کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جزائر کی ڈیولپمنٹ سے صوبے میں ترقی ہونی چاہئے تاکہ عوام کیلئے بہتری ہو۔ہم صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ سندھ حکومت ایسے کیسی ترقی کو قبول نہیں کرے گی جو صوبے کے عوام کے مفاد میں نا ہو، جو بھی ترقیاتی کام ہوگا اس میں مقامی عوام کے مفادات اور ترقی کو مد نظر رکھا جائے گا، ہم نے ذوالفقار آباد شہر کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا اس وقت بھی کافی تنقید ہوئی تھی، مگرترقی کی راہ کو کہیں بھی روکا نہیں جاسکتا، بس اس میں عوامی مفادات کو مد نظر رکھا جانا چاہئے ۔اُنہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کے نظام کو ورلڈ بینک کے تعاون سے بہترین بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں