میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے برطانیہ ارسال

نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے برطانیہ ارسال

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال کردیے گئے اور دفترخارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کیذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کے دوران نواز شریف کی حاضری کیلئے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کر دئیے ہیں اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال کیے۔سیکرٹری دفتر خارجہ کو کہا گیا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور اس کے بعد دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بینچ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت پر نواز شریف کی حاضری کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں