میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی میں266 افراد کی جعلی بھرتیاں بے نقاب

بلدیہ عظمی میں266 افراد کی جعلی بھرتیاں بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ )بلدیہ عظمی کراچی من مانیوں بیضابطگیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے مئیر کراچی وسیم اختر کی زیر سرپرستی سیاسی مافیا کی زیرنگرانی مختلف محکمہ جات میں لگ بھگ 266 افراد کی جعلی بھرتی "جعلی بھرتی شدہ ملازمین کو جن محکموں میں کھپایا گیا ان میں قابلذکر ” اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ” محکمہ ایم پی ایچ” محکمہ سٹی وارڈنز” محکمہ لینڈ انکروچمنٹ ” محکمہ لینڈ لیز سیکشن” محکمہ صحت” شامل ہیں حیرت انگیز طور پر بھرتی کئے جانے والے ملازمیں تمام تر قاعدے قوانینِ سے بالاتر تھے اور دوسری جانب یوں لگتا ہئے کہ بھرتی کرنے والوں پربھی کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا تمام تر قواعدِ و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام جعلی بھرتی شدہ ملازمین کے نام براہ راست کمپیوٹر میں ڈالے گئے بھرتی شدہ ملازمین کو متعلقہ محکموں کے ھیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ (سربراہانِ) نے اپنے دستخطوں سے بھرتی کی منظور ی دیدی مگر یاد رہئے تمام متعلقہ ڈائریکٹرز نے اس غیرقانونی عمل کے عوض اپنے مفادات کیلے بھرپور سودے بازی کی اور اپنا حصہ بھی وصول کیا ان جعلی بھرتیوں کے دھندے میں تمام محکمے برابر شریک رہے اور تمام بھرتیاں ملی بھگت کا شاخسانہ ہیں ان میں کمپیوٹر سیکشن کا کردار نمایاں ہئے ( ڈائریکٹر پیرول) بلال منظر اس کار خیر کا نمایاں حصہ ہیں عمران راجپوت کورڈینیٹر سابق مئیر وسیم اختر ” نوید عمران جو کورڈینیٹر سابق مئیر وسیم اختر عمران راجپوت کا معتمد خاص کہلاتا ہئے ” شیر علی بلال منظر کا فرنٹ مین کھلاڑی ہئے اس گیم کا حصہ ہیں جبکہ دوسری جانب گورنمنٹ آڈیٹر نے بھی بھاری وصولی کے تحت اپنے فرائض منصبی سے بددیانتی برتی اور مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کا مظاہرہ کیا آسکے علاؤہ ڈائریکٹر فنانس ( کھتری) کی پوری ٹیم اس غیرقانونی دھندے میں گنگا نہائے بل سے چیک ” آڈٹ ” بجٹ” تک سب نے فرائض کو بیچا واضح رہے ان جعلی بھرتیوں کی وجہ سے بلدیہ عظمی کراچی کو لگ بھگ 1 کروڑ 50 لاکھ کے شارٹ فال کا سامنا ہئے اور کچھ محکموں کی تنخواہیں تاحال جاری نہ کی جاسکی جعلی بھرتیوں میں بدترین اقربائ پروری کا جادو بھی چلایا گیا محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ڈائریکٹر عبدل خالق کا بیٹا اس جعلی بھرتی والوں میں فیضیاب ہوا "احمد ملا کا بیٹا بھی ان خوش قسمت جعلی بھرتی والوں میں شامل ہئے "ندیم مرزا "شاہ رخ کے عزیز و اقارب بھی اس دھکے میں کھپا دئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں