الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی روک دی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی درخواست پر سندھ میں حلقہ بندیوں کے عمل کو موخر کردیاہے۔اس حوالے سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور تاج حیدر کی جانب سے سندھ میں مردم شماری کی حتمی رپورٹ شائع ہونے تک حلقہ بندیاں روکنی کی استدعا کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ درخواست پر صوبے میں حلقہ بندیوں کو وقتی طور پر موخر کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 اگست کو سندھ میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 30 اکتوبر تک یہ حلقہ بندیاں مکمل ہونا تھیں۔31 اگست کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 9 ستمبر سے 22 ستمبر تک حلقہ بندی کمیٹیاں حلقوں کی ابتدائی فہرست تیار کریں گی۔