سعودی عرب کی 7 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل
شیئر کریں
سعودی عرب کی 7یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرلی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 92 ممالک کی 1396بہترین یو نیورسٹیوں میں سعودی عرب کی 7 جامعات شامل ہیں۔ ان یونیورسٹیوں میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سرفہرست ہے جس کاعالمی سطح پر 201واںنمبر ہے ۔الفیصل یونیور سٹی نے عرب دنیا میں دوسرا اور عالمی سطح پر 251واں نمبر حاصل کرلیا، کنگ فہد پیٹرولیم یونیورسٹی (کے ایف یو پی ایم) عرب دنیا میں 9ویں ،کنگ سعود یونیورسٹی 10ویں، کنگ خالد یونیورسٹی 17ویں جبکہ عالمی سطح پر بالترتیب 502 ، 501 اور 601 نمبر پر ہیں۔امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی عالمی فہرست میں 1001ویں نمبر پر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ بہترین یونیورسٹی ہونے کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم اور ریسرچ میں اچھوتا پن کتنا ہے ، یونیورسٹی نے کتنے اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کی ہیں۔ ریسرچ اور تعلیم کا ماحول کس درجے کا ہے ۔