میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ ،رمضان شوگرمل کیس ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

منی لانڈرنگ ،رمضان شوگرمل کیس ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتارحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ بدھ کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی، نیب نے ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دو اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔لیگی رہنما کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا تھا۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ اور یو ٹرن سے اپنا سیاسی تابوت تیار کر لیا۔ وقت بتائے گا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی نعش کب تابوت میں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل صرف اللہ تعالیٰ اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے ۔ معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے ۔ ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے ۔ ملکی معیشت کا برا حال ہے اور ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں