میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لگژری گاڑیاں،وزیراعلیٰ سندھ نے ایکشن لے لیا

لگژری گاڑیاں،وزیراعلیٰ سندھ نے ایکشن لے لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی لگژری گاڑیوں سے متعلق ایکشن لے لیا اور اس حوالے سے 3 وزرا ء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے زیراستعمال 3لگژری گاڑیاں ہیں، سندھ حکومت کے پاس 26 سال پرانا ہیلی کا پٹر ہے اور2006ء میں خریدار گیا جہاز بھی ہے ۔سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے اگلے 9ماہ کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیر استعمال تین لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے معذور ہونے والے بچے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا گیا کہ کے الیکٹرک 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاوضہ 50 لاکھ روپے کروایا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بچے کو علاج کیلئے باہر بھیجنے کے اقدام کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں