انتخابات میں مبینہ دھاندلی، حکومت کا پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا، معاملے پر وزیر اعظم کا کل قومی اسمبلی میں اہم اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیشن پر برطانوی ہائی کمشنر کے عشائیے کے دوران شہباز شریف اور فواد چوہدری کے درمیان گفتگو ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس موقع پرشہباز شریف نے کہا کہ اب تک آپ لوگوں نے کمیشن نہیں بنایا،اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی۔فواد چوہدری نے جواب دیا کہ آپ کے احتجاج کی وجہ سے ہی اب تک کمیشن نہیں بن سکااور یقین دہانی کروائی کہ کل پارلیمانی کمیشن کا اعلان کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔