حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے یو سی بارچانی کے چھ دیہاتوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کوآرڈیننر ایڈز کنٹرول پروگرام اسد کھتری کے مطابق 31 اگست سے 6 ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی سکریننگ کی جن میں سے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے ۔ادھر علاقہ مکینوں نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لوگوں کے ا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں سینٹر ہونے کے باوجود ایڈز کے مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہیں۔