میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ریتی بجری کا غیرقانونی دھندہ پھر شروع،ملیر ندی اور اطراف میں زبردست سرگرمیاں

کراچی میں ریتی بجری کا غیرقانونی دھندہ پھر شروع،ملیر ندی اور اطراف میں زبردست سرگرمیاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی میں ریتی بجری کا غیر قانونی دھندا ایک بار پھر شروع ہوگیا ملیر ندی اور اسکے اطراف میں ریتی بجری نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ڈی سی ملیر نے کمشنر کراچی کو ریتی بجری چوری ہونے پر خط لکھ دیا ہے ڈی سی ملیر کی جانب سے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط کے مطابق ضلع ملیر اور اسکے اطراف میں بجری چوری کی شکایات موصول ہورہی ہیں،ایس ایچ او مائنز اینڈ منرل ، لوکل پولیس مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ریتی بجری نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد ریتی بجری نکالنے پر پابندی عائد ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ملیر میمن گوٹھ، ملیر سٹی،بن قاسم،شاہ لطیف اور گڈاپ سے ریتی بجری چوری اور ڈمپ کی جارہی ہے،ملیر پولیس کی ریتی بجری چوری مافیا کی مکمل سرپرستی جاری ہے،ریتی بجری کا کام رات بارہ بجے کے بعد شروع کیا جاتا ہے،ڈی سی ملیر نے خط میں مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں