ایک ہفتے کے بعد،پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں معمولی بہتری
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان بھر میں تقریبا ایک ہفتے تک انتہائی سست رفتاری کے بعد 17 اگست سے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری آنا شروع ہوئی۔پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی تنصیب اور تجربات کی وجہ سے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، وہیں تقریبا تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی سروسز بھی متاثر ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) یا حکومت پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا، تاہم رواں ہفتے 15 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ رفتار بہتر بنانے بنانے سمیت سوشل میڈیا ایپس کی سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔