فیض حمید سے تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان،عطاء تارڑ
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہیے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، محمد نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، جنوبی ایشیاء کی پہلی موٹر وے نواز شریف نے تعمیر کروائی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، محمد نواز شریف نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن اقدام اٹھایا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے،دہشتگردوں کو واپس کون لے کر آیا،کیا وہ بھی گٹھ جوڑ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا گیا،یہ بھی گٹھ جوڑ ہے، بانی پی ٹی ا?ئی نے ملک کے امن کو خراب کیا،انتشار پھیلایا، بانی پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا،گٹھ جوڑ کے نتیجے میں جوڑ توڑ کی سیاست کی گئی،ہم ادارے کے اس قدم کو سراہتے ہیں، جو ملک کے خلاف سازشیں کرنا چاہے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔ثاقب ہویا نثار معاملات آگے بڑھیں گے،عطا تارڑ نے کہا کہ 200یونٹ والے صارفین کو وزیراعظم پہلے ہی 50ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں،نوازشریف نے ٹھیک فرمایا مہنگائی اس دور میں ہوئی جب بزدارگوگی سیٹ اپ تھا،بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کیا،کھوسہ صاحب کی بات متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، فوج کے ادارے نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا یہ سٹارٹنگ پوائنٹ ہے، ہم فوج کے خود احتسابی عمل کو خوش آئند سمجھتے ہیں، باقی اداروں کو بھی خود احتسابی کا عمل شروع کرنا چاہیے۔