محمد زبیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ ،ن لیگ کو اکثریت نہیںدلوائی جاسکی، سابق گورنر
شیئر کریں
سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔واضح کیا کہ مستقبل قریب میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی اس وقت تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کو آٹھ فروری کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی، انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے عمران خان کو تین کیسزمیں سزا سنائی گئی تاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے مایوس کیا جائے الیکشن سے کچھ روز قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین لیا گیا، مشکل حالات میں تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کو الیکشن میں اکثریت دلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی، ابھی تک عمران خان کو روکنے کیلئے کوئی چیز بھی کامیاب نہ ہوسکی فیض حمید کی گرفتاری سے پی ٹی آئی یا عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان کے سپورٹر کو کوئی فرق نہیں پڑیگا اس طرح کے اقدامات سے کسی بھی سیاسی جماعت کو توڑا نہیں جاسکتا۔