میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور تحفہ دینے کی تیاریاں

عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور تحفہ دینے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور "تحفہ” دینے کی تیاریاں، بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان۔ مہنگی بجلی نے عوام کی معاشی کمر توڑ ڈالی، پاکستان میں بجلی کی کھپت 4 سال کی کم ترین پر آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخوست دائر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں اپریل تا جون 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وّصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔نیپرا میں دائردرخواست میں سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں10 ارب 80 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 26 اگست کو سماعت کرے گی اور اگر نیپرا کی جانب سے یہ درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں