میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں 68افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں 68افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث 68افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوئے۔کراچی میں کھلے مین ہولز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جب کہ ان ہولز کی وجہ سے 2023کے 8ماہ میں 68جانیں ضائع ہوچکی جس پر شہری انتظامیہ کو دہائی دیتے نظر آئے ہیں۔شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں مین ہولز کا یہ ہی حال دیکھا جا رہا ہے، صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں کھلے مین ہولرز موجود ہیں جن پر کئی اموات کے باوجود ڈھکن نہیں آسکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ان مین ہولز کا شکار ہوچکی ہیں، لہذا ان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں