میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عباسی شہید اسپتال انتظامیہ بے بس، گائنی کی ڈاکٹر پرتشدد کرنے والی ڈاکٹر حنا کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

عباسی شہید اسپتال انتظامیہ بے بس، گائنی کی ڈاکٹر پرتشدد کرنے والی ڈاکٹر حنا کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو) عباسی شہید اسپتال انتظامیہ گائنی کی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ڈاکٹر حنا خانزادہ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام،متاثرہ ڈاکٹر سائرہ بانو نے کارروائی اور انصاف و تحفظ کی فراہمی کے لئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تحریری درخواست دیدی،ایم ایس نسیم احمد نے 10روز گذرنے کے باوجود انکوائری جاری ہونے کا جواز بنا کر کارروائی کرنے سے انکارکردیا۔ رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں 08-08-2023 تاریخ پرڈی ایم ایس ٹیچنگ ڈاکٹر حنا خانزادہ نے سفارشی مریض کی شکایت پر گائنی کی او پی ڈی میں کام کرنے والی سینئر ڈاکٹر سائرہ بانو کو بلایا،تلخ کلامی کے بعداسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر سے پکڑ کر دروازے پے مارا، جس کی وجہ سے سائرہ بانو بیہوش ہوگئی، اسپتال عملہ نے آکر جھگڑا ختم کرایا، جس کے بعدڈاکٹر سائرہ بانو نے ون فاؤ پر کال کر کے پولیس کو بلایا، جبکہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نسیم احمد نے رفادفہ کر کے معاملہ نمٹا کر پولیس کو واپس کیا۔ڈاکٹر سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نسیم احمد کو ڈاکٹر حنا خانزادہ کے بنا جواز تشدد کے خلاف تحریری درخواست دی تھی لیکن 10روز گذرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، حنا خانزادہ کے تشددکے بعد میری طبیعت مسلسل خراب ہے اور شدید زخمی حالت میں ہوں، ذمہ دارڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کے لئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو درخواست دی ہے کہ ڈاکٹر حنا خانزادہ دھمکیاں دے رہی ہے اور دعوے کر رہی ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جس کی وجہ سے خوف و حراس میں مبتلا ہوں، ڈاکٹر سائرہ بانو نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والی ڈاکٹر حنا خانزادہ کے خلاف کارروائی عمل لاکر تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے موقف لینے پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ عباسی شہیداسپتال نسیم احمدنے کہا سائرہ بانو پر کوئی تشدد نہیں ہوا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کاہی مریض تھا جس کا معاملہ ہوا تھا، انکوائری کر رہے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد حقیقت سامنے آئے گی، ابھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ دوسری طرف وائرل ہوئی تصویر میں گائنی کی ڈاکٹر سائرہ بانو پر تشدد کی واضح نشان ہیں، جس کے سر پر غدود بن گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں