میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہزاد آرائیں کی کراچی واپسی،سسٹم مافیا کے افسران سے ملاقاتیں

شہزاد آرائیں کی کراچی واپسی،سسٹم مافیا کے افسران سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے کراچی واپس آکر ایس بی سی اے کے سسٹم مافیا کے افسران سے ملاقاتیں شروع کردیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 14 گریڈ کے ملازم شہزاد آرائیں نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کو بھی اپنے پاس بلاکر اہم ہدایات جاری کیں، شہزاد آرائیں نے سسٹم مافیا کے افسران کو بھتہ کی ریکوریاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کا سرغنہ معطل بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں کراچی واپس پہنچ گیا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں بعض اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے کے بعد کراچی آیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں نے کراچی آنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم سے منسلک بعض افسران سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور انہیں پٹہ سسٹم نیٹ ورک کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں نے پٹہ سسٹم مافیا کے افسران کو کہا ہے کہ وہ بھتہ کی ریکوریاں تیز کردیں ایک ذمہ دار ذریعے کا دعویٰ ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرغنہ 14 گریڈ کے معطل بلڈنگ انسپکٹر نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر بلوچ کو بھی اپنے پاس بلاکر بعض ہدایات جاری کی ہیں واضح رہے کہ ایس بی سی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی منظوری کے بعد ایس بی سی اے میں تعینات ہوئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ شہزاد آرائیں کے ملک سے باہر جانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم کے افسران پر اپنا حکم چلانا شروع کیا تھا جس کی شکایت پٹہ سسٹم کے افسران نے شہزاد آرائیں سے کی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں کی کراچی واپسی کے بعد ایک بار پھر سے ڈی جی یاسین شر بلوچ اپنے 14 گریڈ کے معطل بلڈنگ انسپکٹر کی ماتحتی میں کام کریں گے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتہ کی ریکوری کیلئے ایک 5 رکنی ٹیم بنائی ہے جس کا انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کو مقرر کیا ہے جبکہ اس ٹیم میں خالد جمالی اور یعقوب کلرک شامل ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے حکم پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ضلع شرقی سمیع جملانی کی جانب سے ضلع شرقی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کو نوٹس جاری کئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ان بلڈروں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے پٹہ سسٹم مافیا سے اپنی ڈیل بنالی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کا ملازم شیری کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کو بھتہ کی بقیہ ادائیگیاں دو روز میں کرنے کا کہا جارہا ہے معلوم ہوا ہے کہ شیری کا شمار پٹہ سسٹم سرغنہ شہزاد آرائیں کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس نے شہزاد آرائیں سے اپنی وفاداری دکھانے کیلئے اپنا ہاتھ زخمی کیا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا یہ دعویٰ کررہی ہے کہ سندھ کے عبوری سیٹ اپ میں وہ نگراں صوبائی وزیر بلدیات اپنی مرضی کا لے کر آرہی ہے اور اس حوالے سے بلڈروں کی تنظیم آباد کے ایک سابق چیئرمین اور معروف بلڈر کا نام لیا جارہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ معروف بلڈر کی سسٹم مافیا سے دو ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں