میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار تاجروں کوپھر بھتے کی پرچیاں بھجوانے لگے

لیاری گینگ وار تاجروں کوپھر بھتے کی پرچیاں بھجوانے لگے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں بھجوانا شروع کردیں، ایک ہفتہ میں 2 تاجروں نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو بھتہ دے کر اپنی جان چھڑائی، لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھتہ کی پرچیاں بھجوانے کے بعد غیر ملکی نمبروں کے وائس ایپ نمبروں سے فون کال کرکے بھی دھمکاتے ہیں بھتہ کی وصولی کیلئے خواتین کو استعمال کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر سے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں بھجوانا شروع کردی ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کا ہدف ضلع جنوبی کے تاجر ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں ضلع جنوبی کے 6 سے زائد تاجروں کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ کی پرچیاں بھجوائی گئی اور 2 تاجروں کی جانب سے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو بھتہ ادا بھی کردیا گیا اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ کھارادر کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کو لیاری گینگ وار کی جانب سے 20 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی بھجوائی گئی پرچی بھجوانے کے اگلے روز ایک غیر ملکی نمبر کے وائس ایپ نمبر سے ریسٹورنٹ کے مالک کو فون کرکے دھمکایا گیا اور ایک دن میں ہی وائس ایپ کال پر معاملات 2 لاکھ روپے میں طے ہوئے جس کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے ایک خاتون نے آکر 2 لاکھ روپے کا بھتہ وصول کیا ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں سے تاجر برادری اس قدر خوفزدہ ہے انہوں نے مذکورہ واقعہ کی اطلاع علاقہ پولیس کو بھی نہیں دی اور اپنے طورپر معاملے کو نمٹادیا، اسی طرح موسیٰ لین میں عمارتی رنگ فروخت کرنے والے تاجر کو بھی 10 لاکھ روپے کی بھتہ کی پرچی بھجوائی گئی اور اس نے بھی 2 لاکھ روپے میں معاملات طے کرکے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو بھتہ ادا کردیا معلوم ہوا ہے کہ عمارتی رنگ فروخت کرنے والے تاجر سے بھی ایک خاتون نے بھتہ کی رقم وصول کی ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھتہ وصولی کیلئے خواتین کو استعمال کررہے ہیں جرأت کو پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ لیاری گینگ وار کا وصی اﷲ لاکھو گروپ تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں بھجواکر ان سے بھتہ وصول کررہا ہے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ علاقے کے تاجر گینگ وار کے دہشت گردوں سے سخت خوفزدہ ہیں اور دہشت گردوں کو بھتہ دے کر اپنی جان چھڑاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں