اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی سے شہباز گِل کو اسلام آباد منتقل کیا، وزیر داخلہ پنجاب
شیئر کریں
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی شہباز گل کو اسلام آباد شفٹ کیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔ وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے شہباز گِل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی، مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا، شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گِل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے کہیں زیادہ غلط باتیں کیں، شروع میں روک دیا جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی ادارے کے بارے میں غلط بات کرنے کا درس نہیں دیا، غدار بن گئے محب وطن اور محب وطن غدار بن گئے ہیں۔