میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کے خلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا ، خواجہ آصف

پاک فوج کے خلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹوئٹس اور بیانات میں جس بے دردی کا مظاہرہ کیا، ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے ،وزیردفاع
بھارت کے چینلز برملا کہتے ہیں اس وقت عمران خان جو کام ہمارے لیے کررہا ہے ہم اربوں ڈالرخرچ کرکے بھی نہیں کرسکتے تھے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پاک فوج کے خلاف مہم پاکستان تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا، بھارت کے چینلز برملا کہتے ہیں اس وقت عمران خان جو کام ہمارے لیے کررہا ہے، اگر ہم اربوں، کھربوں ڈالر بھی خرچ کرتے تو شاید ہم پاکستان کے اندر اس قسم کا نیٹ ورک نہ پیدا کرسکتے جو بھارت کے مفادات کے تحفظ یا اس کو آگے بڑھانے میں پی ٹی آئی اور اس کا سربراہ عمران خان کررہا ہے،دفاعی اداروں کا وجود پاکستان کی بقا اور سالمیت سے جڑا ہے،بیرونی سازش کا کہا اور پھر امریکا سے کیری ڈبے پکڑ لیے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال کی تاخیر کے بعد آیا ہے اور عمران خان پر جس قسم کے جرم ثابت ہوئے ہیں کہ خیرات کے پیسے کس طرح انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کی ملک یا ملک سے باہر عزت ہے، اس کا نام استعمال کرکے انہوں نے فنڈز اکھٹے کیے، اس کے نتائج سے بچنے کیلئے توجہ ہٹانے کیلئے پچھلے چند دنوں یا ہفتوں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ان کی جماعت اور رہنماؤں نے ایسی سنگ دلانہ حرکتیں کی ہیں کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں بہت سی ایسی باتیں ہوں گی جو قابل اعتراض ہوں گی اور جن پر سیاسی لوگوں یا دوسرے اداروں کو اعتراض ہوگا لیکن اس قسم کی بغیر حد والی گفتگو سوشل میڈیا پر یا سیاسی گفتگو جس میں شائستگی کا بالکل فقدان تھا پہلے کبھی نہیں کی گئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کا ایک سانحہ ہوا، اس پر ساری قوم نے افسوس اور غم کیا، اتنے سینئر افسران نے بھی اس حادثے میں شہادت پائی، جب پوری قوم غم زدہ تھی تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نا صرف خود بلکہ ان کی اعانت بھارت کے اکاؤنٹ سے بھی کی گئی، دیگر ممالک سے بھی ان کو سوشل میڈیا سے امداد مل رہی تھی تاکہ وہ پاکستان کے خلاف مہم چلائیں، کیونکہ پاک فوج پر حملہ کیا جاتا ہے تو پاکستان پر حملہ ہوتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی اداروں کا وجود پاکستان کی بقا اور سالمیت سے جڑا ہوا ہے، جو مذموم مہم چلائی گئی اس میں پاکستان کے 529، بھارت کے 18 اور دوسرے ممالک سے 33 اکاونٹ مختلف ناموں سے چلاتے رہے اور یہ تحقیقات آہستہ آہستہ اپنے اختتام پر پہنچ رہی ہیں اور اس کے نتائج قانون اور قاعدے کے مطابق آئیں گے، ہم کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے انتقامی کارروائی کا تاثر ابھرے، جو بات ہو گی وہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہوگی، متعلقہ قانون کے مطابق ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں