میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی اندھیرنگری، لہسن کا تمام بیج خود ہی خرید لیا

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی اندھیرنگری، لہسن کا تمام بیج خود ہی خرید لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے رعایتی نرخوں پر ملنے والا لہسن لینے کے خواہشمند 6 ہزار سے زائد کاشتکار بیج ملنے کے منتظر ہیں
بیج کی مارکیٹ میں قیمت 2 ہزار روپے جبکہ ریسرچ کونسل نے بیج 100 روپے میں فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی،رپورٹ
لاہور (رپورٹ: رانا خالد قمر )وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے رعایتی نرخوں پر ملنے والا لہسن کا تمام بیج خود ہی لے لیا ،جبکہ لہسن لینے کے خواہشمند 6 ہزار سے زائد کاشتکار بیج ملنے کے منتظر ہیں۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل (این اے آر سی) نے کاشتکاروں کو لہسن G1 کا بیج رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے ملک بھر سے درخواستیں طلب کی تھیں جس پر 6 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے این اے آر سی کو درخواستیں دیں۔ بیج کی مارکیٹ میں قیمت 2 ہزار روپے جبکہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے بیج 100 روپے میں فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ یہ سہولت صرف چھوٹے کاشتکاروں کیلئے متعارف کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے تمام بیج خرید کر بہاولپور منتقل کرادیا۔ گزشتہ روز نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے حکام نے تصدیق کی کہ ادارہ بیج تقسیم نہیں کر سکتا کیونکہ بیج ختم ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے آر سی کے پاس لہسن جی ون کے تمام بیج وزیر طارق بشیر چیمہ نے لے لیے تھے۔ پی جی آر آئی کے پراجیکٹ لیڈر نے تصدیق کی کہ درخواست دہندگان میں سے کسی کو بیج فراہم نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ بیج کسی کو نہ دیں بلکہ تمام بیج وفاقی وزیر نے اپنے پاس رکھ لیا ہے۔ بیج لینے کے خواہشمند کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقرباء پروری کی بدترین مثال ہے۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے اہلکار نے رابطہ پر بتایا کہ انہیں ابھی تک بیج نہیں ملا ہے اور جب انہیں ملے گا تو وہ تمام درخواست دہندگان میں تقسیم کرنے کی پالیسی وضع کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں