میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان ، شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق،100زخمی

افغانستان ، شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق،100زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغانستان کے درالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں واقع شارع دبئی ہال کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی ،افغان حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بم دھماکا اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔ادھر افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی ۔ واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ ماہ جون کے آخر میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق اور40 زخمی ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں