میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ووٹ کا تقدس بحال کرکے دم لوںگا، خاندان سمیت جیل جانے کو تیار ہوں، نواز شریف

ووٹ کا تقدس بحال کرکے دم لوںگا، خاندان سمیت جیل جانے کو تیار ہوں، نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد()مانیٹرنگ/بیورورو رپورٹ) سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین ہے عوام کے حق حکمرانی پر قائم رہتے تو پاکستان نہ ٹوٹتا فوجی افسران سے اختلافات کا تاثر غلط ہے فوجی افسران سے بنی بھی ہے اور اچھی بنی ہے مشرف کے مارشل لا کا فوج کو علم نہیں تھا میں اور میرا خاندان جیل جانے کے لیے تیار ہیں ووٹ کے احترام کے نظریے پر لوگ میرے ساتھ ہیں اقتدار پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، ایک ایک لمحہ مشکل سے گزرتا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ ہمیں ووٹ کے احترام کو پائوں تلے روندنے کے سلسلے کوروکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے70سالوں میں ملک کا ستیاناس کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہماری غلطیوں کی وجہ سے 1971ء میں ملک دو لخت ہوا اگر ہم عوام کے حق حکمرانی پر قائم رہتے تو پاکستان کبھی نہ ٹوٹتا۔ پاکستان کے ساتھ 70سال سے یہی مذاق ہو رہا ہے ہم نے اس مرض کی تشخیص کرنی ہے اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہاں اور افسران سے اختلافات کا تاثر درست نہیں کچھ افسران سے میری بنی ہے اور اچھی بنی ہے میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں حکومت کی پالیسیوں کی صحیح سمت ہونی چاہئے پاکستان کو صحیح جانب لے کر جانا ضروری ہے یہ تبھی ممکن ہے جب صحیح ووٹ کا تقدس ہوگا جس کے لیے ہم پوری جہدوجہد کریں گے ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو میری اٹیڈیالوجی کے ساتھ ہیں۔ایک سوال پر کہ دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں عوامی مینڈینٹ کو پامال کیا گیا تو عوام ٹینکوں کے سامنے آئے اور انھوں نے فوج کو پیچھے دھیکیل دیا جس کی حالیہ مثال ترکی کی ہے، کیا پاکستان بھی ایسے ہی ٹکراؤ کی جانب بڑھ رہا ہے تو نواز شریف نے کہا کہ وہ اداروں کے مابین ٹکراؤ کے حق میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹکراؤ کے خلاف صرف مجھے ہی نہیں ہونا چاہیے۔ سب کو ہونا چاہیے اور ٹکراؤ کی کیفیت پیدا نہیں ہونی چاہیے اور اداروں کے مابین تصادم نہیں ہونا چاہیے، یہ صرف میرے اکیلے کی ذمہ داری نہیں، سب کی ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں