میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعلیم یافتہ نوجوان داعش کا ہدف ہیں، شدت پسند تنظیموں سے ہوشیار رہیں، آرمی چیف

تعلیم یافتہ نوجوان داعش کا ہدف ہیں، شدت پسند تنظیموں سے ہوشیار رہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور اس سے منسلک تنظیموں کا ہدف ہیں،طلباء سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی بیانیے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ رہیں نوجوان محتاط رہیں، کیونکہ ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت زیر تربیت طلباء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی کامیابی کے لیے تین چیزین بہت اہم ہیں،اللہ پر ایمان والدین کی عزت اور انتھک محنت کامیابی کے لیے ضروری ہیں،نوجوان نسل شدت پسند تنظیموں سے حد سے زیادہ محتاط رہیں، ملک میں دیر پا امن کے قیام کے لیے ہر کسی کو اپنے تئیں کام کرنا ہوگا،آرمی چیف نے کہاکہ نوجوان نسل میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ نوجوان نسل میں ملک میں خوشحالی لانے اور امن قائم کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف نے کہا کہ خود پر اعتماد میرٹ اور آئین و قانون پر عمل کریں، زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ نہ اپنائیں، پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج نے پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنے کے لیے گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر وویچ گرانوشی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پولش کمانڈر نے جنرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پہچنے پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ بریگیڈیئر وویچ گرانوشی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پولش ہم منصب میں ملاقات ہوئی جس میں دفاع تربیت خطے کی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، جبکہ متعلقہ حکام نے پولش وفد کو پاک فوج کے آپریشنل تربیتی سمیت دیگر سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں