پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات شروع
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والی غیر قانونی تعمیرات کی بلڈر مافیا نے ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ مل کر فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 16 سے زائد غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈی جی یاسین شر بلوچ نے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر متحدہ پاکستان کی بلڈر مافیا کو نوازنے کیلئے ان کے خلاف کارروائی سے روکا ہوا ہے ڈائریکٹر ضلع وسطی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کی خود سرپرستی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان ایک جانب پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف شہر بھر میں بینر لگاہی ہے تو دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ذریعے فیڈرل بی ایریا یں غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کو نواز رہی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں متحدہ پاکستان کی بلڈر مافیا نے علاقے کا انفرااسٹرکچر بری طرح تباہ کیا ہوا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں صرف متحدہ پاکستان کے حمایت یاتہ بلڈر مافیا کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ ہے جرأت کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں متحدہ پاکستان کی بلڈر مافیا کے 16 سے زائد غیر قانونی تعمیرات چل رہی ہیں یہ بلڈر مافیا رہائشی پلاٹوں پر کمرشل طرز کے پورشن/فلیٹ اور دکانیں بنارہی ہے جوکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979-82 شق نمبر (1) 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے اس حوالے سے موجودہ ڈی جی یاسین شر بلوچ نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج لینے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے لیکن ڈی جی یاسین شر بلوچ سیاسی مصلحتوں اور اندھی کمائی کو دیکھ کر چپ سادھ کر بیٹھ گئے ہیں جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کے پلاٹ نمبر B38/14 پر دو منزلہ غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں اسی طرح پلاٹ نمبر R-344/14 پر دوسرا اضافی فلور بغیر نقشے کے ڈالا جارہا ہے جبکہ پلاٹ نمبر 140/14 پر بھی غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں اسی طرح پلاٹ نمبر 1339/14 پر بھی ایس بی سی اے کے قانون کے خلاف رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کی جارہی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی ضلع وسطی کے ڈائریکٹر زرغام حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان کررہے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران کا دعویٰ ہے کہ ڈی جی یاسین شر بلوچ نے انہیں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں سے روکا ہوا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کو بھی اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ ان سے بھتہ وصولی میں ہاتھ ہلکا رکھا جائے۔