میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز کی اینٹی کرپشن تحقیقات ایک سال سے تعطل کا شکار

صائمہ بلڈرز کی اینٹی کرپشن تحقیقات ایک سال سے تعطل کا شکار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز، اینٹی کرپشن کی تحقیقات ایک سال سے تعطل کا شکار، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز پریشانی کا شکار، سیڈا صائمہ ریورا پراجیکٹ فلڈ زون میں ہونے کا لیٹر بھی نکال چکی، ایس بی سی اے اینٹی کرپشن کے لیٹر ہوا میں اڑا دئے، ، صائمہ ریورا کا کام فلڈ زون میں جاری، الاٹیز کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے حیدرآباد میں دو پراجیکٹ صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات ایک سال سے زائد وقت گذرنے کے باوجود آگے نہ بڑھ سکیں ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن افسران کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو متعدد بار لیٹرز لکھ کر رکارڈ طلب کیا تھا تاہم ایس بی سی اے افسران نے ابھی تک رکارڈ جمع نہیں کروایا اور اینٹی کرپشن کی لیٹر ہوا میں اڑا دئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور ایچ ڈی اے کے افسران تحقیقات میں رکاوٹ ہیں اور اینٹی کرپشن افسران بھی بااثر افسران کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، اینٹی کرپشن نے مارچ میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے حیدرآباد میں واقع دو پروجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرکے رکارڈ طلب کیا تھا تاہم اینٹی کرپشن کی تحقیقات ابھی تک آگے نہ بڑھ سکیں ہیں، واضع رہے کہ اینٹی کرپشن نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف اسکیموں میں سرکاری زمین شامل کرنے، لے آؤٹ پلان میں ہیرپھیر، ڈوولپمینٹ چارجز کی مد میں بھاری رقم کی وصول، منظوری کے بغیر ایکسٹرا یونٹس بنانے سمیت دیگر سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں