میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال ،مریضوں کی ٹرالی کے مرمتی کام میں 10 لاکھ کے گھپلے

جناح اسپتال ،مریضوں کی ٹرالی کے مرمتی کام میں 10 لاکھ کے گھپلے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو) جناح اسپتال میں مریضوں کی ٹرالی کے مرمتی کام میں دہری ادائیگی سے10لاکھ روپے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے، ایک ہی رقم ایک ہی چیک نمبر سے الگ الگ تاریخ پر دو رسیدیں بنائی گئیں، متعلقہ اداروں کی نشاندہی کے باوجود محکمہ صحت سندھ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ روزنامہ جرات کی رپورٹ کے موجب جناح اسپتال انتظامیہ نے ریحان ٹیڈرز سے مریضوں کی ٹرالی کی مرمت کرانے کی دعوی کیا ہے، جس میں پچھلے مالی سال کا ورک آرڈر یعنی 2020 12 02 اور موجودہ مالی سال میں پرانے ورک آرڈر پر10لاکھ 28ہزار روپے کی دہری ادائیگی کی گئی، جو مشکوک ہے،15 12 2021اور01 04 2022 پر بنائی گئی 5لاکھ 14ہزار روپے کی رسیدوں پر ایک ہی چیک نمبر4358151 شامل ہے، جناح اسپتال انتظامیہ نے ناہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر دہری ادائیگی کردی، جس سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، متعلقہ اداروں نے اگست 2022 میں معاملے کی نشاندہی کی لیکن وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاھ اور دیگر افسران نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں