میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بلدیاتی الیکشن‘ پی پی سمیت متعددپارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کر دیں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن‘ پی پی سمیت متعددپارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کر دیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیاتی الیکشن کے قریب آتے ہی پیپلز پارٹی، جی ڈی اے مرزا گروپ سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کے دورے اور سرگرمیاں تیز اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش بھی جاری۔بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دن قریب آنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے رہنماوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سر گرمیاں تیز کر دیں ہیں سابق وزیر داخلہ کی انٹری کے بعد سیاسی ماحول بھی گرم اور دلچسپ ہو گیا. پیپلز پارٹی جی ڈی اے مرزا گروپ فنگشنل لیگ ایس یو پی تحریک لبیک پاکستان جمعیت علما اسلام جماعت اسلامی ایس ٹی پی سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماں نے اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے اور مخالف امیدواروں کو اپنے امیدواروں کی حمایت دستبردار کرانے کے علاوہ مختلف برادریوں کی حمایت حاصل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے. جی ڈی اے مرزا گروپ فنگشنل لیگ کے امیدواروں کی حمایت میں سابق اسپیکر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر زوالفقار مرزا ان کے فرزند اور جی ڈی اے کے پارلمانی لیڈر حسنین مرزا رئس علی اکبر نطامانی پیر حامد شاہ راشدی خاور خان نطامانی میر عبداللہ ٹالپور سردار سلیم خان چانگ اور دیگر جی ڈی اے کے رہنما اپنے اینے علاقوں اور امیدواروں کے حلقوں کا دورہ کر کہ اپنے نامذد امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم ہیں. پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ سابق سنیٹر یاسمین شاہ سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد نواز چانڈیو پیر امجد شاہ صدیقی میر وقار ٹالپور محمد اسلم راہو اراکین اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح میر اللہ بخش تالپور ڈاڈا محمد ہالیپوٹو پیر محمد صالح قریشی سابق چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ عبدالرحمان بلوچ ڈاکٹر سجاد خان چانڈیو ضلع بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیاب کے لئے سرگرم ہیں اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے مختلف حلقوں کے دورے کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں