میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ،بلوچستان میں مزیدبارش ہو گی‘نیا الرٹ جاری

کراچی سمیت سندھ،بلوچستان میں مزیدبارش ہو گی‘نیا الرٹ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج (پیر)بھی وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز ہواوں سے بوسیدہ اور کزور عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے، آئندہ 2 سے 3 روز سمندر میں شدید طغیانی رہے گی، اس لئے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے نیا لرٹ جاری کیا جس میں کہا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ خلیج کچھ کے اوپر شدید کم دباو 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آہستہ آہستہ شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔ بارش برسانے والا یہ سسٹم اس وقت کراچی کے جنوب مشرق میں تقریبا 270 کلومیٹر اور ٹھٹہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ سسٹم کے مرکز کے ارد گرد 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ یہ نظام کچھ دیر تک شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور پھر مغرب کی طرف واپس مڑ جائے گا۔ اس سسٹم کے زیر اثر سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الیار ، دادو اور جامشورو جبکہ بلوچستان کے علاقے اوتھل، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز سمندر میں شدید طغیانی رہے گی، اس لئے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ بارش کے اس طاقتور سسٹم کے قریب آنے پر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے پیش نظر بوسیدہ اور کمزور تعمیرات گرنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں