میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے واقعات ملک میں خانہ جنگی کی بھارتی سازش تھی ‘خدا بخش لانگو

سندھ کے واقعات ملک میں خانہ جنگی کی بھارتی سازش تھی ‘خدا بخش لانگو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو نے کہا ہے کہ سندھ میں پیش آنے والے واقعات ملک کو خانہ جنگی کی جانب لیکر جانے کی بھارتی سازش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے، کسی سے بھی رنگ، نسل ، زبان ، مذہب کی بناء پر تعصب غیر انسانی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی ہر کسی قسم کے تعصب سے پاک اور اسکی مذمت کرتی ہے ،یہ با ت انہوں نے اتوار کو بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ارباب شائستہ خان، ساجد جسکانی، محب ترین، شانیہ خان، علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ملک خدابخش لانگو نے کہا کہ سندھ میں پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں یہ ملک میں خانہ جنگی پھیلانے کی بہت بڑی سازش تھی جسے کامیاب نہیں ہونے دیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرے رنگ، نسل، زبان کی بنیاد پر تفریق سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا ہمیں نفرت سے پرہیز اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں آباد لوگ سندھ بولتے ہیں اسی
طرح سندھ میں بہت سے پشتون اور بلوچ صدیوں سے آباد ہیں ملک میں لسانی بنیادوں پر فسادات ہوئے تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ سمجھدار ہیں انہوں نے سازش کا ادراک کرتے ہوئے لسانی فسادات کو پروان نہیں چڑھنے دیا بلوچستان عوامی پارٹی لسانی فسادات کروانے کی سازش کی بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر لسانی فسادات اور خانہ جنگی کی سازش میں بھارتی ہاتھ ملوث تھا اس تمام عمل میں غیر ملکی عناصر کا کردار تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کر کے معاملے پر موقف سے آگاہ کیا ہے پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کو کوئی کسی علاقے سے نکال نہیں سکتا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں