بھارت باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو پھر نشانابنایا
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر رکھ چکری اور بروح سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کے منہ بند کردیے۔ واضح رہے اس سال کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے 1697 دفعہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔