میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو کراچی ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوایا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذر بائیجان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں