میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حساس مقدمات کی سماعت کیلئے آزاد ججز ہونے چاہئیں، جسٹس (ر) مقبول باقر

حساس مقدمات کی سماعت کیلئے آزاد ججز ہونے چاہئیں، جسٹس (ر) مقبول باقر

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا موثر طریقہ کار ہونا چاہیے۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا کہ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا، عدلیہ بحالی کے بعد بار اور بینچ میں تعلق مضبوط ہوا۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا موثر طریقہ کار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں جونیئر کی تعیناتی سے بارز اور وکلا ء میں تشویش ہے، بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کا شفاف طریقہ ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حساس مقدمات کی سماعت کے لیے آزاد ججز ہونے چاہئیں، ججز کو وکلا اور سائلین سے نرمی سے پیش آنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں