میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم پر تحریک عدم اعتماد کا خطرہ

وزیراعظم پر تحریک عدم اعتماد کا خطرہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان بی این پی (مینگل) کی حکومت سے علیحدگی پر ان کے چار اراکان قومی اسمبلی کی حمایت سے محروم ہوگئے ہیں ان ارکان میں سردار اختر جان مینگل۔ آغا حسن بلوچ ۔حاجی ہاشم نوتیزئی۔ اور ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل ہیں جب کی ایک سینیٹر جہانزین جمال دینی کا تعلق بھی بی این پی مینگل سے ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کرنے والی اس جماعت کو اپوزیشن نشستیں الاٹ ہونے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد170سے بڑھ سکتی ہے جس سے وزیراعظم پر تحریک عدم اعتماد کا خطرہ منڈلانے لگے گا ۔عمران خان سترہ اگست2018کو 176ووٹ لے کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور بی این پی مینگل کے متذکرہ چار ارکان نے بھی انھیں ووٹ دیے تھے ۔ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کی تعداد167ہے ۔ چار آزاد ارکان بھی ہیں ۔بی این پی مینگل کے الگ ہونے پر حکومت اپوزیشن ایوان میں اب عددی اعتبار سے قریب قریب ہیں اگر کوئی اور سیاسی پیش رفت نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں بی این پی مینگل کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو اپوزیشن بینچز الاٹ کرنے اور اسمبلی ریکارڈ میں حکومتی اتحادی جماعت لکھنے کی بجائے اپوزیشن جماعت لکھنے کی درخوست دی جائے گی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو اپوزیشن ارکان کی تعداد170سے بڑھ سکتی ہے جس سے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا خطرہ منڈلانے لگے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں