میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگرد تنظیموں کے لیے بھارتی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے،کور کمانڈر کانفرنس

دہشتگرد تنظیموں کے لیے بھارتی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے،کور کمانڈر کانفرنس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل پر مثبت پیشرفت اور اس کے اثرات پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مغربی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے قومی اداروں کے ذریعہ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق جبکہ بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائرہ لیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحیت اور دہشت گرد گرو ں کی کھلے عام حمایت پر خصوصی طور گفتگو کی گئی۔ شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔ اجلاس میں ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے شرکا نے قومی اداروں کے ساتھ مل کرحالات کو معمول پرلانے کا مشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔اجلاس میں کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون، ٹڈی دل کے حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج ان آپریشنز میں حکومت کو تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ کورونا وبا کے خلاف ایک قومی سوچ کے ساتھ ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو احتیاطی تدابیر اور اصولوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور تینون سروسز چیفس نے انٹر سروسز انٹلیجنس(آئی ایس آئی )پیڈکواٹرز کا دورہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں