دہلی کالونی تجاوزات کیخلاف آپریشن، پھل فروش جاں بحق
شیئر کریں
کراچی میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران پھل فروش جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دہلی کالونی میں پیش آیا جہاں انسداد تجاوزات ٹیم سے ہاتھا پائی کے دوران دل کا مریض پھل فروش موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مذکورہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل موت واقع ہو چکی تھی۔واقعے کی اطلاع اہل خانہ کو ملی تو انہوں نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر فیریئر تھان کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔کچھ دیر بعد مزید افراد بھی مظاہرے میں شامل ہوگئے اور مظاہرین کی بڑی تعداد کو دیکھ کر پولیس نے تھانے کے دروازے بند کر دیے۔متوفی کے اہل خانہ نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی جائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔