میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاوید قائم خانی کیخلاف لندن گروپ سے رابطوں کی تحقیقات شروع

جاوید قائم خانی کیخلاف لندن گروپ سے رابطوں کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :جی ایم شاہ) سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والا محکمہ ویٹ اینڈ میجرمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید قائم خانی کے (لندن گروپ) سے رابطوں کی تحقیقات حساس اداروں نے شروع کردی۔ واضح رہے انتہائی بااعتماد ادارتی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جاوید قائم خانی نے ایم کیو ایم لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی ایسے کارکنان جو جیلوں میں تھے انھیں خلاف ضابطہ بھرتی کرایا، اسکے ساتھ ان کی سرپرستی میں تاحال ایم کیو ایم لندن گروپ کے کئی مفرور غیر حاضر اور ملک سے باہر مقیم بھرتی شدہ کارکنان کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں، جو نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں/کروڑوں کا نقصان بلکہ اپنے حاصل شدہ اختیارات سے تجاوز اور منصب سے کھلی بددیانتی اور اُٹھائے گئے حلف سے روگردانی بھی ہے ۔دوسری جانب ادارتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاوید قائم خانی نے بیورو سپلائی کی نئی عمارت کیلئے نئے فرنیچر کی جگہ پرانا فرنیچر نئی عمارت کی زینت بنادیا اور اس مد میں بھی ادارے و قومی خزانے کو لاکھوں کا چونا لگایا۔ علاوہ ازیں پیٹرول/ڈیزل کی مد میں بھی لاکھوں کا جھٹکا ادارے کا مقدر بن گیا ہے، جبکہ کئی منظور نظر سالہا سال سے ریٹائرڈ ملازمین بھی ادارے کا حصہ ہیں جنھیں تنخواہیں دی جاتی ہے، جو نہ صرف شہر صوبے کے بیروزگاروں اہل میرٹ پر پورا اُترنے والے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بلکہ سنگین مذاق و جرم بھی ہے، نیز سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ جاوید قائم خانی کے فرنٹ مینوں نے ادارتی قاعدے و قوانین کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے نہ صرف شہر کراچی بلکہ سندھ بھر کو ادارتی بھتہ وصولی کا ذریعہ بناتے ہوئے ادارتی وجود اور بائی لاز کے ذریعے شہریوں کو حاصل شدہ حقوق سے یکسر محروم کر ڈالا آئندہ کی اشاعت میں جرأت فرنٹ مینوں سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے انکے کرتوتوں کا پردہ چاک کریگا۔ ادھر مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ آف پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ قومی احتساب بیورو محکمہ انسداد رشوت ستانی سے اُٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں