میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے باہر جانیوالی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ

کراچی سے باہر جانیوالی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پابندی کے باوجود شہر سے باہر جانے والی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ کرنا شروع کر دیے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پابندی کے باوجود کراچی سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پرمٹ منسوخ کرنا شروع کر دیے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ہر ضلع کے لیے الگ الگ کمیٹی تشکیل دے دی، 7رکنی کمیٹی خلاف قانون چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف اقدامات کرے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صرف انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے، بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانا ممنوع ہے۔دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 415 رکشوں کے ڈرائیوروں کو 2 لاکھ 64 ہزار 800 روپے کے چالان کیے گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار 646 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 23 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور اس کے علاوہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی منی بسوں، بسون اور کوچز کے ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں