میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامی فوج کے سربراہ راحیل شریف کی ملازمت میں2020تک توسیع

اسلامی فوج کے سربراہ راحیل شریف کی ملازمت میں2020تک توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کرنے والے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ۔راحیل شریف نے 29نومبر 2016کو ریٹائر ہونے کے بعد جنوری 2017میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی اور اب ان کی مدت ملازمت میں 2020تک توسیع کردی گئی ہے ۔راحیل شریف کو سعودی عرب میں ملازمت کے لیے وزرات دفاع اور جی ایچ کیو کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے 15دسمبر2018کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت ہی این او سی جاری کرسکتی ہے ، اگر کابینہ نے اس معاملے پر فیصلہ نہ کیا تو ایک ماہ بعد سابق آرمی چیف کا این او سی غیرقانونی قرار پائے گا۔بعد ازاں 18جنوری 2019 کو وفاقی حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو پاکستان سے باہر ملازمت کے لیے این او سی جاری کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں