میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد 10 افسران و اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے ، اے آئی جی خادم حسین نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 10 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی خفیہ تحقیقات کے بعد مبینہ کرپشن کے الزامات پر کی گئی ہے ، بی کمپنی بھیجے گئے افسر اور اہلکاروں کو اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات پر ہٹایا گیا۔معطل افسر اور اہلکاروں پر سی پیک پروجیکٹ کیلئے دی گئی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے ، افسران و اہلکاروں میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سکھر کے انسپکٹر محمد فہیم اور ہیڈ کانسٹبل شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ آفس میں تعینات صدام حسین بلو پر بھی کرپشن کا الزام ہے ، سی پیک تھرپارکر کے 3 اہلکاروں کو بھی اختیارات کے غلط استعمال پر بی کمپنی بھیجا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں