میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ کے بعد ،غزہ میں ملٹری حکومت کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

جنگ کے بعد ،غزہ میں ملٹری حکومت کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ سینئر سکیورٹی حکام نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام کی لاگت کا تخمینہ لگانے کی درخواست کی تھی، جس کے اندازے کے مطابق یہ لاگت 20 ارب شیکل سالانہ تک پہنچ جائے گی۔اخبار نے ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجی حکومت کے قیام کے اخراجات کے علاوہ اسرائیل کو ایک ایسی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی جو ابھی تک پٹی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے طے نہیں کی گئی ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی حکومت میں کام کرنے کے لیے تقریبا 400 افراد کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی پانچ بٹالین باقی رہیں گی، جس کے لیے اسرائیل کو شمالی محاذ اور مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں