میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نون لیگ کی مجلس عاملہ ،نواز شریف کو آج صدر بنایا جائے گا

نون لیگ کی مجلس عاملہ ،نواز شریف کو آج صدر بنایا جائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ( ہفتہ) منعقد ہوگا ۔پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف ،مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر عہدیداران ،مرکزی و صوبائی رہنما اور مجلس عاملہ کے اراکین شریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے قائم مقام صدر کا فیصلہ جائے گا۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر اراکین بطور تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پارٹی قائد نواز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی قرارداد پیش کریں گے ۔مجلس عاملہ کے اراکین نواز شریف کی بطور قائم مقام صدر نامزدگی کی منظوری دیں گے ۔ اجلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر جنرل کونسل کے آئندہ اجلاس میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین کی نامزدگی بھی کی جائے گی۔اجلاس میں نئے پارٹی صدر کے عہدے کیلئے الیکشن کا مکمل شیڈول بھی جاری کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی اور دیگر حوالوں سے قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔اجلاس سے پارٹی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف خطاب بھی کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں