میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی وابستگی کو جرم بنانے سے اصل مجرم بچ جائینگے، آفاق احمد

سیاسی وابستگی کو جرم بنانے سے اصل مجرم بچ جائینگے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آج بابر مرزا ایڈوکیٹ اور خرم مقصودایڈوکیٹ کی قیادت میںوکلاء کے ایک وفد نے چیئر مین آفاق احمد سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف سے تعلق جوڑ کر کراچی کے بے گناہ نوجوانوںکی گرفتاری اور ان سے ہونے والی ذیادتیوںسے آگاہ کیا ۔ چیئر مین آفاق احمد نے کراچی سے نوجوانوںکی گرفتاری کے فوراً بعدانکی جیکب آباد ، دادؤاور بدین جیسے دور دراز علاقوں میں منتقلی کو حکومت سندھ کا متصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے نوجوانوں کی ایک سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کرکے گرفتاری اور فوراًاندرون سند ھ کے دور دراز علاقوں کی جیلوںمیں منتقلی سے سیکڑوں خاندان ذہنی عزیت کا شکار ہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کی شہر سے باہر منتقل نہیں کیا جاسکتا ، آفاق احمد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو دادؤ، بدین جیکب آباد سمیت اندرون سندھ کی تمام جیلوں سے فی الفورکراچی واپس لایا جائے ۔آفاق احمد نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ اگر اصل مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کے بجائے صرف سیاسی وابستگی کو جرم بنا دیا جائیگاتو یہ عمل اصل مجرموں کے بچ نکلنے کا زریعہ بنے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں