میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاٹوں کی فائلوں پر مجوزہ ٹیکس، بلڈرز سراپا احتجاج

پلاٹوں کی فائلوں پر مجوزہ ٹیکس، بلڈرز سراپا احتجاج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

نئے بجٹ میں پلاٹوں کی فائلوں کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو اسٹیٹ ایجنٹس اور بلڈرز ڈیولپرز نے مسترد کردیا ہے اور شکوہ کیا ہے کہ اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پراپرٹی کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور اس کی فائلوں پر ہونے والے لین دین کو دستاویزی معیشت کا حصہ بنانے کی ہدایات پر ریئل اسٹیٹ ایجنٹ پھٹ پڑے۔۔۔ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد نے اس ممکنہ اقدام کو یکسر مسترد کردیا۔۔۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز کیا راکین بھی نئے ٹیکس کے نفاذ کے مخالف نظر آرہے ہیں۔۔ آباد کے سرپرست اعلی کے نزدیک اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر نئے ٹیکسیز کا نفاذ انڈسٹری کی مشکلات بڑھادے گا ۔تعمیراتی صنعت سیوابستہ افرادکادعوی ہے کہ پہلے ہی کیپٹل گین ایڈوانس ٹیکس اور وڈ ہولڈنگ ٹیکس سمیت کئی قسم کے ٹیکسز عائد ہیں۔ ایسے میں نئے ٹیکسز کا نفاذ انڈسٹری کی سرگرمیوں کو محدود کردے گا۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں