میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عامر کیانی آج شام پانچ بجے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی بھی گزشتہ روز تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ فوج کے خلاف بات کرنا ہے کیوں کہ میں اپنے ملک کی فوج کے خلاف نہیں جاسکتا، جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہوا۔ فوج کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں فوج نہیں بدل سکتے۔فوج کے نام پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا باپ وہ کام نہ کر سکا جو ان لوگوں نے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں